کراچی (نیوز رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ قومی ہیروز کوتعلیمی اداروں پر قبضہ زیب نہیں دیتا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج،نارتھ ناظم آباد بلاک این، میں غیر قانونی کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے طالبات خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں۔ گرلز کالج کی حدود میں بوائز کرکٹ اکیڈمی کا کوئی جواز نہیںہے۔کالج کے گراﺅنڈ پر قبضہ تعلیم کے ساتھ مذاق ہے۔سندھ میں تعلیم کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔ جو تعلیمی ادارے موجود ہیں ان پر رحم کیا جائے، طالبات سے تعلیم کا حق نہ چھینا جائے۔وزیر تعلیم سندھ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کالج کے گراﺅنڈ کو قبضہ مافیا سے خالی کروائیں۔
پاسبان
قومی ہیروز کوتعلیمی اداروں پر قبضہ زیب نہیں دیتا‘پاسبان
Nov 02, 2022