کراچی (نیوز رپورٹر) پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل اور انجمن سادات امروہہ کی جانب برصغیر کے معروف شاعر اسرارالحق مجاز کی یاد میں سادات امروہہ کمیونٹی ھال میں منعقدہ کیا گیا مشاعرے کی صدارت خواجہ رضی حیدرنے کی جبکہ مہمانان میں صدر انجمن سادات امروہہ انجینئر حیدر عباس، پاسبان ادب کے صدر ڈاکٹر عابد شیروانی،ناہید عزمی ڈاکٹر افتخار ملک ودیگر نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض خالد معین نے سرانجام دیئے مشاعرے میں داد وصول کرنے والے شعرا میں صفدر صدیقی رضی،عقیل عباس جعفری،کوثر نقوی رضیہ سبحان ،ریحانہ روحی،شوکت کمال چیمہ ،ہدایت سائر،صفدر علی انشا، عبدالرحمن مومن ،گل افشان، سبیلہ انعام صدیقی عماد نقوی،شہاب اقتدار قدر شامل تھے اس موقع پر پاسبان ادب کے صدر ڈاکٹر عابد شیروانی نے اسرار الحق مجاز کی شاعری اور حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مجاز حقوق نسواں کے زبردست حامی تھے جناب نے اپنی چوالیس سالہ زندگی میں شاعر ی ایسا سحر چھوڑا جوکہ کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے اسرارالحق مجاز کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کا مقصد نئی نسل کو برصغیر کے معروف شاعر کی خدمات سے آگاہ کرنا ہے ان کا کہنا تھاکہ انجمن سادات امروہہ کے تعاون کے باعث اس پروقار مشاعرے کا انعقاد ممکن ہوا۔پی بی آئے اور انجمن سادات امروہہ کی جانب سے آئندہ بھی اس طرح مشاعرے منعقد جائیں گے۔مشاعرے میں شریک شعرا نے اسرار الحق مجاز کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ سامعین نے شہر قائد میں ادبی سرگرمیوں میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔
معروف شاعراسرار الحق مجاز
معروف شاعراسرار الحق مجاز کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد
Nov 02, 2022