لانگ مارچ‘ٹھمکا مارچ کی صورت اختیار کر چکا‘اعظم لوہانی


کراچی (نیوز رپورٹر) نائب صدر سندھ پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے پاکستان کو لیبیا,شام و عراق بنانے کی عمران نیازی کی کوششیں ناکام ہونگیں۔ خون اور لاشوں پر سیاست کرنے والے عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پوری کی آڈیو نے فیصل واوڈا کے خونی مارچ کا دعوی درست کردیا۔اعظم لوہانی نے کہا کہ بھارتی فنڈنگ پر چلنے والے عمران نیازی کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے یہ بات حالات نے ثابت کر دی ہے کہ عمران نیازی چوری چھپے را فنڈنگ پر چل رہا ہے۔ دراصل یہ شخص ملک میں انارکی پھیلا کر اپنے ذاتی مفاد اور غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا۔اعظم لوہانی نے مزید کہا کہ پاک فوج ایک منظم اور مضبوط ادارہ ہے۔اسے ضرورت نہیں کہ کوئی اس کا دفاع کرے۔فوج کے متعلق غلط بیانات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دینے کے لیئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کیا۔
اعظم لوہانی 

ای پیپر دی نیشن