گھروں میں چھاپے،تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے خرم نواز نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی خرم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پچیس مئی کو سپریم کورٹ نے گھروں پر چھاپے مارنے سے روکا تھا، عدالت نے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو حراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس اور ایف سی نے میرے گھر پر چھاپا مارا، کوئی الزام ہے نہ کوئی مقدمہ، بغیر وارنٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے،تحریک انصاف ایچ نائن اور جج نائن کے علاقہ میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، سیکرٹری داخلہ کی نظر میں عدالت کا کوئی ادب احترام نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے 25 مئی کے حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ 
درخواست دائر

ای پیپر دی نیشن