ملزم کے وکیل کی تلاشی  لینے پر وکلاءکا احتجاج


میرپورخاص(بیورورپورٹ) عدالت سے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس کی جانب سے عدالت کے مرکزی گیٹ پر ملزم کے وکیل کی تلاشی لینے پر وکلاءکا احتجاج، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص اور سندھ بار کونسل کی جانب سے ایس ایچ او سٹی اور ماتحت اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ اور پولیس کے خلاف قراردادیں منظور تفصیلات کے مطابق قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ایک وکیل آج اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے موقع عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی اور عدالت کا کہنا تھا کہ اگر وکیل ہی قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو درخواست ضمانت کیسے منظور ہو سکتی ہے ۔ بعدازاں بار ایسو سی ایشن اور سندھ بار کونسل نے ایس ایس پی میرپورخاص اور آئی جی سندھ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...