۔امپورٹڈ حکومت ڈرٹی گیم کھیل رہی ہے: فیاض الحسن چوہان


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ڈرٹی گیم کھیل رہی ہے اوراداروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اداروں اور عوام کو آپس میں  لڑانے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ تیرہ پارٹیوں کا یہ گروہ سیاسی میدان میں تو تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتاوہ علامہ اقبال پارک، مری روڈ، شمس آباد پہ قائم خواتین کے حقیقی آزادی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں  نے کہا کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اور نواز شریف کو چیلنج دیتا ہوں کہ ہمت ہے تو پی ٹی آئی کا سیاسی مقابلہ کرو اور حقیقت یہ ہے کہ آل شریف اور گیدڑوں کی سیاست کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام راولپنڈی میں عمران کا استقبال کریں گے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ہی واحد نجات دہندہ ہیں اور موجودہ لیڈرشپ میں صرف عمران خان ہی ملک کو درپیش مسائل حل کر سکتا ہے استقبالیہ کیمپ نے یہ پیغام دیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے خواتین و حضرات اور ہر طبقہ کے افراد لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں ۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن