میرواہ گورچانی (نامہ نگار) 25 سالہ نوجوان محمد اسلم کھوسو دماغی شریان پھٹ جانے چل بسا - 24 گھنٹوں میں تین نوجوانوں کی اچانک اموات سے سوگ کا سماں ۔میرواہ گورچانی کی معروف زمیندار شخصیت نوید کامران بلوچ کے منشی نیاز احمد کھوسو کے چھوٹے بھائی 25 سالہ نوجوان کو اچانک سر میں درد ہوا جس کے باعث اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دماغی شریان پھٹ جانے کے باعث انتقال کر گیا-مرحوم کی نماز جنازہ مدرسہ جامعہ محی الاسلام میرواہ گورچانی میں ادا کیا گیا- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میرواہ گورچانی میں تین نوجوانوں کی اچانک اموات سے شہر میں سوگ کا سا سماں ہے ،گزشتہ روز سومرا کالونی کے رہائشی ڈاکٹر یامین قریشی کے چھوٹے بھائی 27 سالہ شکیل قریشی دماغی شریان پھٹ جانے سے انتقال کر گیا تھا جبکہ گوٹھ چودھری غلام محمد آرائیں کے رہائشی 30 سالہ نوجوان ڈینگی وائرس کا شکار ہوا جبکہ تیسرا نوجوان 25 سالہ محمد اسلم کھوسو ہے جو کہ دماغی شریان پھٹ جانے کے باعث انتقال کر گیا ۔