سانگھڑ(نامہ نگار)چوریوں میں مزید اضافہ دوروز میں آٹھ چوری اور ڈکیتیوں کے واقعات رونما ہوئے۔مخلتف اوقات میں اسکول مساجد اور گھروں میں چور صفایا کرگئے۔سانگھڑ چوریوں ڈکیتوں میں مزید اضافہ گوٹھ عیسٰے خان جتوئی سے نیک محمد جتوئی سے نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے گوٹھ زکریا جتوئی سے رات کی تاریکی میں نامعلوم مسلح چور قربان جتوئی کی دو بھینسیں چورا رفو چکر ہو گئے۔ایک بھینس چوروں سےبے قابو ہوکر واپس آگئی جبکہ ایک بھینس کو چور لے گئے دونوں وارداتیں تھانہ پیرو مل کی حدود میں پیش آئیں سانگھڑ میں مختیار کار والی مسجد سے نامعلوم چور چالیس ہزار مالیت کی بیٹری اور اسٹیبلائزر چوری کر کے فرار ہوگئے شہداد پور پرائمری اسکول میں نامعلوم چور پنکھے اسٹیبلائزر،موٹر اور کولڈ واٹر کولر کا کمپریسر لے کر فرار ہوگئے جبکہ دیگر آٹھ اسکولوں میں چوریوں کی وارداتیں کی گئی ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوا زاہد ٹاو¿ن سے شہریوں نے پنکھا اور دیگر سامان چوری کرنے والے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا پولیس مک مکا کر چوروں کو آزاد کر دیتی ہے ۔ضلع بھر میں روزانہ درجنوں چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتیں روز کا معمول بن گیا پولیس چوروں کو نکیل ڈالنے میں بے بس ہے متاثرین اور دیگر عوام نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں فرض شناس اور عوام کا خیر خواہ ایس ایس پی تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو تحفظ مل سکے۔
سانگھڑ، چوری و ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن گئیں، شہری پریشان
Nov 02, 2022