آزادی مارچ نااہل حکمرانوں کی چھٹی کرادے گا، بشارت راجہ 

Nov 02, 2022


راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیرمحمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں راولپنڈی سے عوام بھرشرکت کرکے امپورٹڈ،جھوٹے،نااہل حکمرانوں کی چھٹی کرادے گا،ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیساتھ ہر چٹان کی طرح کھڑے ہیں،لانگ مارچ ابھی اسلام آباد سے بہت دور ہے مگر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،خوشحال اورآزادپاکستان ہماری منزل ہے،اب وقت ہے باہرنکلنے کا اپنی خاطر،اپنے بچوں کی خاطر،آزاد اورخوشحال پاکستان کی خاطر،ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر رانا سہیل احمدکی جانب سے بر فخانہ چوک راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب رانا سہیل احمد نے کہا کہ جو اعتماد مجھ پر صوبائی وزیر بشارت راجہ اورپی ٹی آئی کی قیادت نے کیا ہے اس پرپورا ترنے کی کوشش کرﺅنگا،حقیقی آزادی مارچ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لے گا ،تقریب سے اسرار بخاری،ملک ندیم عمران،کامی بھائی،راجہ بابر،پروین خان،رانا شفقت،ملک انعام   7ودیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں بڑی تعدادمیں پی ٹی آئی عہدیداران،کارکنان اورمعززین علاقہ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں