دوکروڑ48لاکھ روپے  کے چیک ڈس آنر 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) دوکر وڑ48لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے ،تھانہ کوہسار کو فیاض حسین نے بتایا کہ ندیم حسین نے کاروباری لیندین کے تنازعہ پر 18لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ شالیمار کو سلمیٰ برکات نے بتایا کہ ایف ٹین مرکز میں ابراہیم نے کاروباری لین دین کے سلسلے میں 2کروڑ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے، تھانہ تنول کوسبز علی نے بتایا کہ زلمے خان نے لین دین کے سلسلے میں 30لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن