اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ریٹائرڈ)محمد عثمان یونس کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئیں تھیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے بذریعہ اخبارات تجاوز کنندگان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کی تجاوزات 15 یوم میں رضاکارانہ طور پر ختم کردیں، شعبہ انفورسمنٹ نے ایسے تمام مالکان جنہوں مندرجہ بالا تجاوزات قائم کر رکھی ہیں انکو بذریعہ پبلک نوٹس متنبہ کردیا گیا ہے کہ وہ ایسی تمام تجاوزات کو نوٹس ہذا موصول کے 15 دن کے اندر اندر رضاکارانہ طور پر ہٹادیں بصورت دیگر انکو مزید وقت نہیں دیا جائے گا اور سی ڈی اے ان تجاوزات کو مسمار کرنے پر زمہ دار نہیں ہوگا۔
تجاوز کنندگان کو 15ایام میں رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت
Nov 02, 2022