پی ٹی سی ایل گروپ کی چھاتی کے  سرطان سے متعلق آگاہی مہم اختتام پذیر


 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کے زیراہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق ایک ماہ طویل آگاہی مہم اپنے اختتام کو پہنچی۔ مہم کا اختتام معروف انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ ایک آن لائن سیمینار پر کیا گیا ، مہم چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کی عالمی تحریک پنک ٹوبر کا حصہ تھی۔ آن لائن سیمینار میں مہمان مقرر، ڈاکٹر سائرہ محمود نے چھاتی کے سرطان کی از خود جانچ کے ذریعے بروقت تشخیص کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص کے ذریعے اس جان لیوا بیماری سے مکمل صحت یابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن