قلات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کادورہ جہاں پر نیشنل پروگرام کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنرکے زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گنشام داس ڈسٹرکٹ اکائونٹ سپروائزر عبدالفتاح ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو اور ڈاکٹر سیف اللہ بارانزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر نصراللہ لانگو اور ڈاکٹر گنشام داس نے ڈپٹی کمشنرکو نیشنل پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای پی آئی اور پولیو مہم میں فی میل اسٹاف کا کردار اہم ، تمام فی میل اسٹاف حاضریاں یقینی بنائیں ، کارکردگی میں مزید بہتری لائیں ۔شعبہ صحت میں کسی قسم کی غفلت و لاپروائی قابل قبول نہیں ہوگی۔ بعدازان ڈپٹی کمشنرنے سول ہسپتال کے اوپی ڈی سیکشن اور شعبہ حادثات کا بھی دورہ کیا ۔اوپی ڈی اور علاج معالجہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں‘ ڈاکٹرز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی بہت جلد پورا کیا جائیگا۔