کامونکی(نمائندہ خصوصی)حضور اکرم ؐ کا اسوہ حسنہ رشد وہدایت کا دائمی سرچشمہ ہے،اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے لیکن ان تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت سرکاردوعالم ؐ کی تشریف آوری ہے۔ان خیالات کا اظہار پیر سید احسن شرافت شاہ نوشاہی،پیر سید غلام دستگیر شاہ گیلانی،مولانا محمد حنیف ساقی اور علامہ قاری گلزار حسین چشتی نے گزشتہ روز جشن ِمیلاد ساقی کوثر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں قاری عبدالغفار سیالوی،مولانا علی عباس رضوی،قاری محمد امین چشتی،علامہ محمد متاع صدیقی،سہیل رضا قادری،قاری احمد رضا جماعتی،صغیر احمد نقشبندی،حافظ ناصر مدنی،قاری توقیر احمد نعیمی،صاحبزادہ عثمان علی جلالی،سیٹھ محمد اکرم،رانا غلام مصطفیٰ،مولانا محمد نعیم عرفانی،محمد اسلام مغل،علامہ وقاص احمد نقشبندی،ڈاکٹر تنویر احمد،لالہ شاہد یونس انصاری،قاری زاہد حسین شمسی،علی رضا شمسی،حافظ مقبول احمد نقشبندی،حافظ محمد یوسف سیالوی،حافظ محمد سعید نوشاہی،قاری غلام مرتضیٰ رضوی،حاجی محمد عابد گل،محمد رمضان نقشبندی،محمد عامر سلیم صابری سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام صرف تصور کا نام نہیں بلکہ عمل کا نام ہے،قرآن منبع حیات ہے اور سیرت منبع نجات ہے۔حضور اکرمؐ کی ذاتِ مبارکہ انسانی زندگی کی تمام جہات کے لئے ایک مکمل اْسوہ حسنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپ ? کے حقیقی پیرو کاربنیں اور سیرت کوا پنائیں۔
حضور اکرم ؐ کا اسوہ حسنہ رشد وہدایت کا دائمی سرچشمہ ہے: پیر سید احسن شرافت
Nov 02, 2022