گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے غیور عوام نے عمران خان کے فتنہ مارچ کو مسترد کردیا ہے۔گوجرانوالہ کے عوام نے فتنہ مارچ میں شرکت نہ کرکے ثابت کردیا کہ گوجرانوالہ آج بھی میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔تحریک انصاف سرکاری مشنری اور پنجاب حکومت کا سرمایہ استعمال کرنے کے باوجود اپنا شونہ لگاسکی۔عمران خان اسلام آباد جانے کا شوق پورا کرے۔پاکستان کی عوام اور سیاسی جماعتیں حکومت اور ملکی اداروں کیساتھ کھڑی ہیں۔ساڑھے تین سالہ اقتدار میں ملک کو تباہ و برباد کرکے مہنگائی کے تحفے دینے والا عمران خان عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتا۔پاکستان کے عوام عمران خان کے جھوٹ اور منافقت سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔گوجرانوالہ فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے شکست خوردہ عناصر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ آنیوالے وقت میں بھی مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح گوجرانوالہ سے دوبارہ کلین سویپ کامیابی حاصل کریگی۔
گوجرانوالہ کے غیور عوام نے فتنہ مارچ کو مسترد کردیا :غلام دستگیر
Nov 02, 2022