تحریک انصاف کے قائدین نے حفاظتی انتظامات میں بھرپور تعاون کیا:اختر بھنڈر 

Nov 02, 2022


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)محکمہ مال کے آفیسر چوہدری اختر بھنڈر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر آج سارا دن جی ٹی روڈ راہوالی میں لانگ مارچ کی گزرگاہ پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے رہے انہوں نے تحریک انصاف کے مقامی راہنمائوں اور کارکنان کو مخصوص جگہوں پر اسٹیج بنانے اور بینرز و سکینیں لگانے کی ہدایات کیں، چوہدری اختر بھنڈر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا حکم ہے کہ لانگ مارچ کے پہنچنے کے وقت عوام کی آمد و رفت کو جاری رکھنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے ان سے بھرپور تعاون کیا اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کو یقین دہانی کرائی۔  

مزیدخبریں