ملتان (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ناطق نے گزشتہ روز یونین کونسل لوٹھڑ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر یونین کونسل میں کام کرنے والی تمام ٹیم حاضر تھی انہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگانے والی ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کا یو سی لوٹھڑ میں کورونا ویکسینیشن مہم کا معائنہ
Nov 02, 2022