کراچی : چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے 5 لاکھ سے زائد کی چوری کرنے والا ملزم گرفتار


 کراچی ( نیو زرپورٹر) ڈی ایم سی آفس میں چائنیز کنٹریکٹر کے لاکر سے چوری کا ڈراپ سین ہوگیا۔ یوسف پلازہ پولیس نے لاکر سے 5 لاکھ 45 ہزار چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم چائنیز کنٹریکٹر کا آفس بوائے ہی نکلا ہے، جو پچھلے تین ماہ سے کام کر رہا تھا اور کمرے کی ایک چابی اس کے پاس جبکہ دو مزید چابیاں دو دیگر چائنیز شہریوں کے پاس تھی۔ کمرے کے ڈیجیٹل لاکر میں 10 لاکھ سے زائد رقم تھی، جس کا پاسورڈ ایک چائنیز کے پاس تھا۔پولیس نے شبہ ہونے پر آفس بوائے محمد محسن سے تفتیش کی تو اس نے سب کچھ بتا دیا۔ ملزم نے بتایا کہ آفس کی ایک چابی اس کے پاس ہے، صبح جب وہ صفائی کرنے آیا تو ڈیجیٹل لاکر کھلا ہوا تھا۔ ملزم نے نہایت ہوشیاری سے 5 لاکھ 45 ہزار نکال کر لاکر بند کردیا اور وہاں سے چلا گیا۔ پولیس نے ملزم محسن کو حراست میں لے لیا ہے۔
ملزم گرفت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...