کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی کم عمر بچی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کورنگی سے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی کم عمر بچی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک بچی کی عمر کا تعین نہیں ہوجاتا بچی کو شیلٹر ہوم میں رکھا جائے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر کو بچی کی عمر کے تعین کے لیے متعلقہ حکام کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ والد نے کہا تھا کہ لڑکی کی عمر 14 سال ہے۔ میری بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے۔ علی رضا کے خلاف کورنگی تھانے میں اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ کشمالہ اور علی رضا نے 28 جولائی 2022 کو پسند کی شادی کی ہے۔ لڑکی کو کسی نے اغوا نہیں کیا ہے۔
شیلٹر ہوم حکم
ار