سندھ پولیس کے 6 ہزاراہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے سے متعلق استدعا


کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلیے ۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ میں کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے اور پولیس اسلام آباد بھجی جاری ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنا اہم معاملہ ہے تو گزشتہ سماعت پر آپ کہاں تھے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، اہمیت کے پیش نظر فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اخباری تراشے پیش کیے ہیں،پولیس بھیجنے کا نوٹیفیکشن کہاں ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمیں مہلت دی جائے، آئندہ سماعت پر نوٹیفیکشن پیش کردینگے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواستگزار اور ان کے وکیل کی غیر حاضری پر فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی اور  سندھ حکومت، آئی جی سندھ کو چھ ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں۔ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔ صوبے سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو اشد ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی  موجودگی ضروری ہے۔
سندھ پولیس درخواست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...