ملتان(نیوز رپورٹر) محکمہ سکولز نے سس میں این ایس بی کے اندراج کےلئے نیا سیکشن اور ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق سب سے پہلے بینک اکاونٹ کا 24 ہندسے کا نمبر درج کریں گے ، بینک بیلنس اور اکاونٹ کھولتے ہوئے جمع کرائی گئی رقم کا الگ الگ اندراج کرایا جائے گا، ابتدائی بیلنس یکم جولائی 2019 کا ہوگا، اگر سکول کونسل کی ہدایت پر پیٹی کیش میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو رقم نکلوالنے کےلئے نارمل طریقہ کار اپنایا جائے گااور چیک کے ذریعے رقم نکلوائی جائے گی۔