ملتان( نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہاہے کہ ضلع ملتان میں 5 سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو سیکنڈ ڈوز لگائی گئی جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر کیمپ لگائے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کورونا مہم پر پیش رفت اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر غلام یٰسین صابر نے کورونا مہم پر بریفنگ دی۔