عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات جاری ،افراتفری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی:ملک افتخار آہیر


 ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سے ملک میں جاری افراتفری کی فضا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے حکومت تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے منیس گروپ کے سینئر رہنما ملک افتخار آہیر نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بدقسمتی سے اپوزیشن نے اقتدار کے دوران منفی پروپیگنڈا کر کے معاشی استحکام میں رکاوٹیں ڈالیں جس کی وجہ سے آج پاکستان مختلف معاشی مشکلات کا شکار ہے۔.

ای پیپر دی نیشن