آئین وقانون کی بالادستی سے ہی ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں: ضیاءحیدر 


خانیوال(خبر نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر سینئر قانون دان ضیاءحیدر زیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ شعبہ وکالت کا سوسائٹی میں بڑا مقام ہے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم کرکے ہی ملک و قوم ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں شعبہ وکالت میں کامیابی کے لیے مطالعہ کے ساتھ ساتھ محنت ولگن اور نیک نیتی اور اللّٰہ تعالیٰ کی ذاتِ پر بھروسہ بنیادی چیز ہے نوجوان وکلاءکو خصوصی توجہ دینا چاہیے اور اپنے سینئر سے سکھیں وہ مخدوم پور پہوڑاں میں نوجوان معروف قانون دان حافظ محمد اختر رحمن ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں سابق صدر و رانا محمد اسلم، سعید اختر چوہدری، راو¿ خالد محمود خاں، عمر چیمہ سابق جنرل سیکرٹرز چوہدری راشد محمود، چوہدری محمد ھارون ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سید نوید الحسن بخاری، محمد امجد بھٹی، سید ارسلان حیدر، سید جعفر امام، سردار مستنصر با للہ خان، سید ناصرشاہ، غلام مصطفیٰ خان پہوڑ، رفاقت حسین بھٹی، مبشر علی خان ڈاہا،مہر محمد حسنین سسرانہ, محمد توقیر تبسّم شیخ،ناصر بھٹی، رانا کاشف علی خاں، شیخ محمد یوسف، ہمایوں خان ، مہر محمد غلام عباس طورو ، ریحان شیر، پروفیسر عارف حبیب ، چوہدری اکبر کمبوہ، میاں محمد یونس اور دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن