ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام نجی لیبارٹری کے تعاون سے وکلاءکے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ کیمپ صدر ڈسٹرکٹ بار محمد وسیم خان بابر ، جنرل سیکرٹری ارشد صابر مئیو کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ سینیر ریجنل مینجر محمد سردار خان ڈاہا کی ہدایت پر ٹیم صبح سے شام تک ڈسٹرکٹ بار ملتان میں وکلاءکے مختلف ٹیسٹ کرتی رہی۔