مناسب مزدوری طے نہ ہونے پرآڑھتیوں کیخلاف ریلی نکالی جائیگی: یونین جلہ جیم 


جلہ جیم (نامہ نگار)جب تک مزدوروں کی مزدوری کے مناسب ریٹ آڑھتی منظور نہیں کر لیتے اس وقت تک احتجاج اور ہڑتال جاری رہے گی مزدور یونین جلہ جیم کے صدر لیاقت علی بھٹینےمزدوروں کے اجتماع سے خطاب میںمزید کہا کہ مزدور کی خوشحالی اولین ترجیح ہے جنرل سیکرٹری مزدور یونین چوہدری عبدالمالک نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ھو ئے تو ہڑتال اور احتجاج کا دائرہ میلسی تک بڑھا دیا جائے گا آڑھتیوں کے خلاف ریلی بھی نکالی جائے گی، اس موقع پر سر پرست محمد اشرف وٹو نائب صدر امجد ساغر فنانس سیکرٹری غلام حسین خزانچی افتخار احمد وٹو مجلس عاملہ محمد اقبال محمد صدیق وٹو محمد حسین بھٹی محمد اقبال محمد عرفان ارشاد سیال جہانگیر وٹو غلام حسین شکیل عرفان جٹ محمد فیاض محمد نواز مکی شاہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن