شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا، سب جانتے ہیں کہ بڑے بڑے دعوئوں کے باوجود کتنے لوگ پی ٹی آئی کے نام نہاد لانگ مارچ میں شریک ہیں ، عمران خان کی مایوسی بتا رہی ہے کہ انہیں لانگ مارچ کی ناکامی کا یقین ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان برسر اقتدار آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی انتخابات طے شدہ وقت پر ہوں گے۔