شیخوپورہ:سرکاری نرخ نامہ نظرانداز،دکانداروں کی لوٹ مار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) شیخوپورہ میں بعض دکانداروں نے ضلع حکومت کی طرف سے اشیاء خورونوش کی جاری کردہ نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ سبزیوں پھلوں ،پولٹری سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ضلع حکومت نے نرخ نامے جاری کیے ہے اور اس پر دوکاندار عمل نہیں کررہے بکرے کا گوشت 1ہزار5سوروپے کلو جبکہ گائے کا گوشت 800روپے کلو ،مرغی کا گوشت 390روپے کلو فروخت ہورہا ہے، اسی طرح سبزیوں پھلوں دالوں گھی انڈوں ،ڈبل روٹی ،مٹھائی ،کیک کے نرخوں میں بھی دکانداروں نے ازخود اضافہ کردیا ہے جبکہ شیخوپورہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے شہریو ں نے ایک سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کاکوئی افسر بھی علی الصبح منڈیوں میں جاکر بولیوں کی نگرانی نہیں کرتا اور جو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ریٹ لسٹیں جاری کی جاتی ہے وہ غیر حقیقت پسندانہ ہے انہوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو منڈیوں میں بولیوں کے وقت بھیجا کریں اور ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کیخلاف ڈکیتی کے مقدمات درج کیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...