شرقپور شریف (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر تحصیل کمپلکس ہال میں انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تحصیلدار رانا سجاد اقبال خان نے ریونیو کے متعلق سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر شرینہ جنجوعہ تحصیلدار سے لیکر پٹواری تک تمام عملہ ایک ہی چھت تلے شہریوں کو فرد کا اجراء ، درستگی ریکارڈ ، انتقال ، رجسٹری ، انکم سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کا اجراء سمیت ریونیو سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔