ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن‘ ڈی پی آئی کالجز کا سول لائنز کالج کا اچانک معائنہ

Nov 02, 2022


ملتان (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن  جنوبی پنجاب طارق محمود،ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹرفریدشریف نے ملتان کے گورنمنٹ سول لائنز کالج کا اچانک دورہ کیا،کالج کے مختلف شعبہ جات میں تدریسی امور کا جائزہ لیا،طلباواساتذہ سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویڑن ڈاکٹرعظیم قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن کی قیادت میں وفد نے سول لائنز کالج میں بی ایس چار سالہ پروگرام،اے ڈی پی ماس کمیونیکشن سمیت دیگر شعبہ جات میں تدریسی امورسمیت انتظامی امور کے تمام عمل کو تسلی بخش قراردیا،پرنسپل سیدحیدرعباس گردیزی،پروفیسرضیغم عباس،کوارڈینٹر بی ایس پروگرام ڈاکٹرشاہد نے وفد کو کالج کے تدریسی وانتظامی امور سے متعلق بریفینگ دی،اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب طارق محمود،ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹرفریدشریف نے سول لائنز کالج میں 14شعبہ جات میں بی ایس پروگرام کے اجراء  پرپرنسپل وکالج اساتذہ کو مبارکباددی،انہوں نے اے ڈی بی ماس کمیونیکشن کے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بھی تعریف کی،ان کا کہنا تھا کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے بعد سول لائنز کالج جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جو سب سے زیادہ شعبہ جات میں بی ایس پروگرام شروع کروارہا ہے یہ پرنسپل،کالج اساتذہ کی محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔وفد نے کالج کے مختلف شعبہ جات،لیبز کا دورہ کیا اور طلبا وطالبات سے بھی ملاقات کی
ایڈیشنل سیکرٹری

مزیدخبریں