کلر سیداں (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنماو سا بق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ لا نگ مارچ میں ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں گروی سیاست کا خاتمہ کرنے اور اپنی نوجوان نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا وگرنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیکلر سیداں کے گاؤں موہڑہ وینس کنوھا میں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ پرمنعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور تحصیلداروں سے منتھلیاں وصول کرنے والوں نے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ ۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے نام اور محنت سے 70 ہزار ووٹ حاصل کئے مگر رزلٹ آنے پر مایوسی ہوئی۔ساڑھے تین برس تک لوٹا ایم پی اے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں ہونے والی تنظیم سازی میں مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نظریاتی کارکن نظر انداز ہوئے اور پارٹی کو نقصان پہنچا ۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کئے بغیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔سابق تحصیل صدر حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان جس حقیقی آزاد ی کی جنگ لڑ رہے ہیں بریگیڈیئر (ر)شاز الحق جنجوعہ نے کہا کہ اگر پارٹی میں اب بھی اختلافات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عام انتخابات میں الیکشن جیتنا ہمارے لئے ناممکن ہو جائے گا شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام نے کہا کہ عمران خان ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نکلے ہیں۔عمران خان کی صورت میں اگر آج ہمیں ایک سچا اور ایماندار لیڈر میسر آیا ہے تو اس کی قدر کریں۔
لانگ مارچ میں ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ،غلام مرتضی ستی
Nov 02, 2022