چکری(نامہ نگار)سینئر رہنما چوہدری حیات علی خان آف چکری نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ایک منجھے ہوئے زیرک سیاست دان ہیں ان کا ہر قول وفعل اس ملک وقوم کے بہتر مفاد کے لئے ہے انہوں نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی اور ثابت قدم رہے مختلف جماعتوں کی جانب سے ملنے والی آفرز کواپنے نظریات اور عوامی مفادات کے آگے ٹھکرادیا لوگ آج بھی انہیں اپنا مسیحا مانتے ہیںوہ آج بھی تمام تر سیاسی تضاد سے بالاتر ہوکر حقیقی معنوںمیں حق نمائندگی ادا کررہے ہیں اور چکری ہائوس میں آنے والے تمام عمائدین علاقہ سے نہ صرف مل رہے ہیں بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات بھی کررہے ہیں ہم ان کے کارکن، بھائی اور سپاہی کی حیثیت سے اس گروپ کو منظم کرنے اور مستقبل میں ان کو اس علاقے سے بھاری مارجن سے کامیابی دلانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں لوگوں کے دکھ سکھ میں شرکت کو یقینی بناتے ہوئے انھیں اس بات کا احساس دلا رہے ہیں کہ ہمیں سیا ست سے زیادہ عوامی مفادات مقدم ہیں لوگ بھی اقتدار کی حدود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے ہر دلعزیز قائد چوہدری نثارعلی خان پر اعتماد کیے ہوئے ہیں اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود بھی ان کے قافلے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔