کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ چند ہزار کے مسلح جتھے کے آگے ریاست سرنڈر نہیں کرسکتی ایسا کرنا ملکی وحدت اور خود مختاری کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پونے چار برس اقتدار میں رہے وہ اس کی کوئی ایک کارکردگی تو بتائیں؟انڈوں مرغوں لنگر خانوں سے بات آگے نہ بڑھ سکی ان کے اپنے اتحادی ان سے مایوس ہوکر ان کو چھوڑ گئے اپوزیشن نے انہیں عدم اعتماد کا آئینی حق استعمال کرکے اقتدار سے رخصت کیا مگر عمران خان نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے اسے بیرونی سازش سے تعبیر کیا۔
ملکی سلامتی کے اداروں نے پریس کانفرنس کے ذریعے واضح کردیا کہ کوئی سازش ہوئی ہی نہیں۔انہوں نے کہا عمران خاں کے پاس حکومت تھی جو ان سے چل نہیں رہی تھی یہ اس وقت نئے انتخابات کا اعلان کردیتے مگر ایسا نہ کیا گیا اب یہ جلوس نکالیں دھرنا دیں اپنا ہر شوق پورا کریں۔
چند ہزار کے مسلح جتھے کے آگے ریاست سرنڈر نہیں کرسکتی،شیخ حسن سرائیکی
Nov 02, 2022