امپورٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ،چوہدری شکیل وینس 


 چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وپھوٹوہارٹائون کے نائب صدر چوہدری شکیل وینس نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلا ف فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے لانگ مارچ حقیقی آزادی کی نوید اور قومی خودمختاری کے تحفظ کا ضامن ہے آزادی مارچ کے آغاز پر ہی لوگوں کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکمرانوں سے بیزار اور مایوس ہیں سازش کے تحت قائم کی گئی حکومت کو برسراقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے عوام نے حق حکمرانی پی ٹی آئی کو دیا جس پر شب خون مارا گیاعمران خان پرامن مارچ کے ذریعے صاف وشفاف الیکشن مانگتے ہیں تاکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نمائندوں کا انتخاب کرسکیں نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی سینئر قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وژں کو گھر گھر پہنچانے اور تمام کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں باقی اضلاع کی طرح راولپنڈی سے بھی لوگوں کا جم غفیر نکلے گا اور اپنے قائد عمران خان کا والہانہ استقبال کرے گا اس سلسلے میں تمام انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں ہم اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن