حسن ابدال (نامہ نگار)فوڈ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈ ی نے گذشتہ 2 ماہ کے اندر 5338 میڑک ٹن گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور 274 سمگلرز کو پابند سلاسل کروایا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول صفیان آصف اعوان نے براہمہ باہتر انڑچینج پر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں 274 مال بردار گاڑیوں جن میں ٹریلرز ، ٹرک اور منی ٹرک شامل تھے ۔ پنجاب سے سرحد گندم اور آٹے کی سمگلنگ کے دوران پکڑے اور اس میں لدی گندم کو سرکاری قبضے میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی بھر میں 7 مختلف مقامات جن میں موٹروے ، جی ٹی روڈ اور لنک روڈ شامل ہیں ۔ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ 220 دوکانوں پر بھی روزانہ کی بنیادوں پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔