ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو رہا، نعمان افضل 

Nov 02, 2022


 چکوال(نامہ نگار)حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے موقع پر حل کیلئے ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد باقا عد گی سے کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ماہ کے پہلے دو دن مقرر ہیں۔ یہ بات اے ڈی سی آر نعما ن افضل اعوان نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے ملٹی پرپز ہال میں منعقدہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی آر نے قبل ازیں ریونیو سے متعلق امور کے بارے میں عوامی مسائل سنے اور ان کے بلا تاخیر حل کے لئے موقع پر موجود ریونیو افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے افسران و اہلکاران پر واضح کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر و التواء  کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں