ملک اسماعیل شہید کی 16ویں برسی ان کے آبائی گاو¿ں دورداداٹک میں منائی گئی 


 سنجوال کینٹ (نامہ نگا ر) شہید صحافت اسلام آ باد ملک اسماعیل خان شہید کی 16ویں برسی ان کے آبائی گاو¿ں دورداد اٹک میں منائی گئی ،مسجد میں قر آن خوانی اور شہید ملک محمد اسماعیل خان کے درجات کی بلندی کی دعاکی گئی ، ملک محمد اسماعیل خان کویکم نو مبر 2006میں اسلام آبادمیں سابق وزیر اعظم شو کت عزیز کے دور حکومت میں شہید کیا گیا اور ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ملک محمد اسما عیل خان شہید تحریک پاکستان کے نامور کارکن محمد یعقوب خان مرحوم آف دورداد کے بیٹے اٹک کے سینئر صحافی وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان کے بڑے بھائی اور اٹک کے پہلے ڈسٹرکٹ انفار میشن آفیسر، برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر سید ما جد الباقری مرحوم کے داماد اور اسلام آباد کے معرو ف صحافی مسعود ماجد سید کے بہنوئی تھے۔ان کی اعلی صحافتی خدمات پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے پیپلز کالونی کا ایک روڈ ان کے نام سے منسوب کیا جس کی تحتی آج بھی آویزاں ہے جبکہ ان کے گاوں کو جانے والی سڑک کا نام شہید کے نام سے اس وقت کے ناظم یونین کونسل گولڑہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان نے ان کے نام سے منسوب کیا دنیا بھر میں شعبہ صحافت میں شہید صحافت اسلام آباد ملک محمد اسماعیل خان کے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...