فتح جنگ ( نامہ نگار) فتح جنگ واٹر سپلائی سکیم کے معاملات درست نہ ہو سکے ہر ماہ لاکھوں روپے واٹر سپلائی سکیم کی موٹروں کی مرمت پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن موٹروں کی خرابی ٹھیک نہ ہو سکی ہے جس سے پانی فراہمی میں تعطل معمول بن چکا ہے ہفتے میں ایک دن پانی کی فراہمی کا شیڈول بھی متاثر ہو جاتا ہے جس سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو جاتا ہے سابق حکومت کے دور میں 52کروڑ کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی بارے دعویٰ کیاگیا تھا کہ چوبیس گھنٹے پانی دستیاب ہو گا تاہم چوبیس گھنٹے کی بجائے ہفتے میں ایک دن پانی کی فراہمی بھی بڑی مشکل سے ہوتی ہے جبکہ موٹروں کے جل جانا معمول بن چکا ہے جو حل نہیں ہو رہا ایم سی کے لاکھوں روپے کے فنڈز موٹروں کی مرمت کے نام پر خرچ ہو رہے ہیں لیکن رزلٹ صفر ہے عوامی حلقوں نے واٹر سپلائی سکیم میں پا ئی جانے والی بے ضابطگیوں مرمت کے نام پرخرچ ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کی جائے اور پانی کی شیڈول کے مطابق فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔