نااہل حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، جاوید کوثر 


 گوجرخان(نامہ نگار) وارڈ نمبر 15 گوجرخان میں سماجی و کاروباری شخصیت حاجی وحید خان کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر آزادی مارچ کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس میٹنگ سے ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے نااہل ٹولے جو عوام کے مسلے مساہل اور مہنگاہی کی طرف کوہی توجہ نہیں صرف اپنے مفادات کو مدنظر رکھا ہوا ہے عمران خان کی قیادت میں آنے والے آزادی مارچ کو گوجرخان میں اہل علاقہ تاریخی استقبال کریں گے اور مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے یہ آزادی مارچ کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرے گا عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لیے تہیہ کررکھا ہے ملک وقوم کے لیے عمران خان کا کردار قابل تحسین ہے ہمیں چاہیے ایسےلیڈرکاساتھ دیں اور لانگ مارچ کو کامیاب کرکے ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں اس موقع پر سینئر رہنما مرزا بشیر سماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف سماجی شخصیت انجم بٹ کاروباری شخصیت نبی خان اور پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سینئر رہنما اختر خان اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر شزاد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن