اینٹی کرپشن کیس خارج ہونے کے باوجود شیریں مزاری طلب

Nov 02, 2022 | 19:07

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن میں کیس خارج ہونے کے باوجود شیریں مزاری کو عدالت نے طلب کرلیا۔ سرکاری اراضی کو جعلسازی کرکے منتقل کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے شیریں مزاری سمیت ملزمان کو 15 نومبر کو طلب کرلیا۔اسپیشل جج نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے خارج مقدمے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل میں شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا تھا۔

مزیدخبریں