دشمنوں کی سازش ناکام‘ بلوچستان بھر میں کھیلوں کے میدان سج گئے 

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کے لیے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں سے دشمنوں کی امن کو برباد کرنے کی سازشیں خاک میں مل گئیں۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران بلوچ نوجوان کھلاڑیوں اور ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کر کے تخریب کاروں سے بیزاری کا اظہار کیا۔ ضلع حب، سوراب، چاغی، زیارت، پنجگور، بارکھان، موسیٰ خیل، کیچ، خضدار، دکی اور لورالائی میں 36 مختلف کرکٹ میچز منعقد ہوئے۔ ضلع قلات، کیچ، ہرنائی، چاغی، گوادر، سبی، سوراب اور ژوب میں فٹ بال کے میچز میں مجموعی طور پر 10460 شائقین شریک رہے۔ حب اور کیچ میں سپورٹس گالا منعقد کیے گئے۔ لسبیلہ اور بولان میں 5 تقریری مقابلے رکھے گئے۔ نصیر آباد میں فٹبال میچ میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالی یومِ خلا پر گوادر میں معلوماتی ریلی نکالی گئی۔ ژوب میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔ لورالائی اور سوراب میں تقاریر، نعت خوانی اور ملی نغموں کے مقابلے شامل تھے۔ حب میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ لورالائی میں "کرپشن اور اس کے اثرات" کے موضوع پر ایک سیمینار ہوا۔ بلوچستان کے نوجوانوں ان سرگرمیوں کی وجہ سے قومی دھارے میں شامل ہو کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے فعال شہری ثابت ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...