ڈالر انٹربنک ریٹ 1.18 روپے بڑھ گیا‘ سونا 1200 روپے تولہ سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت انٹربنک میں1.18روپے بڑھ کر 282.65روپے پر پہنچ گئی۔ جبکہ دوسرسی جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 50پیسے بڑھ کر .50 283روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 3روپے کم ہو کر 300روپے پر رہ گئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر 50پیسے گھٹ کر 346 روپے رہ گئی۔ سعودی ریال 20پیسے بڑھ کر 76روپے اور یو اے ای درہم بھی20پیسے کے اضافے سے80روپے پر ہوگئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو ایک تولہ سونا `1200روپے گھٹ گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 13ہزار روپے سے کم ہو کر 2لاکھ 11ہزار 800 روپے رہ گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو دس گرام سونے کی قیمت میں 1029روپے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 81ہزار 584 روپے رہی۔

ای پیپر دی نیشن