ایم پی ون‘ تھری افسروں کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایم پی سکیل کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور وزارت خزانہ نے اس بارے مےں نوٹےفکےشن جاری کر دےا۔ اےم پی ون تا تھری کی تنخواہوں و مراعات میں تقریباً اڑھائی لاکھ روپے‘ اےم پی ٹو کی بنیادی تنخواہ و مراعات میں ایک لاکھ15ہزار روپے، ایم پی تھری کی بنیادی تنخواہ و مراعات میں66 ہزار روپے کا اضافہ کےا گےا۔ اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023ءسے ہو گا۔ ایم پی ون کی بنیادی تنخواہ 4لاکھ 33ہزار سے بڑھا کر6 لاکھ 29ہزار روپے مقرر کی گئی۔ ایم پی ون کیلئے ہاﺅس رینٹ الاﺅنس ایک لاکھ ایک ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 46 ہزار روپے، ایم پی ون کیلئے یوٹیلٹی الا¶نس19ہزار 650 سے بڑھا کر 28 ہزار 500 روپے کر دےا گےا۔ ایم پی ٹو کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ81 ہزار 500 سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار روپے، اےم پی ٹوکا ہاﺅس رینٹ الاونس66ہزار روپے سے بڑھا کر 95 ہزار 700روپے کر دیا گیا‘ ایم پی تھری کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ27ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 84 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ وزارت خزانہ نے یہ کہا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کے اخراجات متعلقہ ادارے یا آرگنائزیشن اپنے بجٹ سے پورا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...