ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، زرداری سمیت 15 ملزم احتساب عدالت طلب، نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ہائی پروفائل ملزمان کی طلبی کا سلسلہ جاری ، عدالت نے آصف زرداری کو طلب کر لیا ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی اور ملزمان کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کیا ہے اور تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کردئیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔ طلبی کے سمن جاری ہونیوالے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن