لا ہور (سپیشل کا رسپانڈنٹ)آنکھوں دیکھے حال کو تحریروں میں ڈھالنے والے سیاحت کے دلدادہ متعدد کتابوں کے مصنف شہزاد احمد حمید نے گذشتہ روز نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ افسر کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی 2 کتب ”ریت سے روح تک“ اور”سندھو سلطنت“ پیش کیں۔ دونوں کتب کو تحریر میں ڈھالنے کیلئے مصنف نے دریا اور صحرا کا سفر کیا۔ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے شہزاد احمد حمید کے کٹھن سفر اور اس کی روداد کا قلم سے اظہار کرنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ادب سے لگاو¿ انسان کی شخصیت نکھار دیتا ہے۔ سندھو سلطنت کا مطالعہ کریں تو احساس ہوتا ہے کہ جیسے قاری دریائے سندھ کی سیر کر رہا ہے۔ شہزاد احمد حمید نے بتایا کہ ان کی نوائے وقت سے انسیت بہت پرانی ہے۔ ہر وہ تحریر جاذب نظر ہوتی ہے جسے پڑھ کر حقیقت کا ادراک ہو اور وہ ہر سال شمالی علاقہ جات کا سفر کرتے ہیں۔ دریائے سندھ کی مختلف مقامات پر سیر کے دوران ہی انہیں کتاب لکھنے کا خیال آیا جسے انہوں نے 3 سے 4 سال میں مکمل کیا۔
کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے شہزاد احمد حمید کی ملاقات ، کتابوں کا مجموعہ پیش کیا
Nov 02, 2023