لاہور(خبرنگار)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کے ترجمان کے مطابق فورٹریس سٹیڈیم میں 4 اور 5 نومبر کو 2 روزہ ٹینٹ پیگنگ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔”چیف منسٹر ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ“ کے عنوان سے یہ میلہ”لہور لہور اے“ میلے کا حصہ ہے۔ ملک بھر سے 85 سے زائد ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زائد ماہرگھڑ سوار شر یک ہو نگے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے کہا کہ نیزہ بازی کے مقابلے ہماری دیہی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔اجلاس میں لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریسکیو 1122 اور پی ایچ اے کے افسران نے شرکت کی۔