پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ذریعے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا

لاہور(نامہ نگار) ریسکیو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اٹھووال گاو¿ں کی حدود سے 8 سالہ جنید کے گمشدہ ہونے کی کال موصول ہوئی۔ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دوسری جانب بچہ ملنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے دونوں کالز کا موازنہ کیااوربچے کی تصدیق کی۔دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر تھانہ گرین ٹاو¿ن کے ذریعے بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن