لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس میں بیانات پر جرح کیلئے گواہان کو 16 نومبر کو طلب کر لیا،ملزمان کےخلاف چار گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں،پولیس نے ملزمان کی اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی،عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا،نذیر چوہان و دیگر کیخلاف 2022 میں تھانہ چونگ میں مقدمہ درج ہوا۔
سابق ایم پی اے نذیر چوہان‘ دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کیس‘ بیانات پر جرح کیلئے گواہان 16 نومبر کو طلب
Nov 02, 2023