ہائیکورٹ :ایسوسی ایٹ پروفیسر اینستھیسزیا کی بھرتی کا عمل معطل ‘ حکومت پنجاب‘ دیگر کو نوٹس جاری 

Nov 02, 2023

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اینستھیسزیا کی بھرتی کا عمل معطل کر تے ہوئے حکومت پنجاب و دیگران کو نوٹس جاری کردئیے،درخواست گزار کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اپنایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر فائقہ قربان و دیگران کو دو تہائی کوٹہ کے ذریعے ترقی ملنا تھی، ایک تہائی کوٹہ کے مکمل ہونے سے پہلے براہ راست ایسوسی ایٹ پروفیسر بھرتی ہونا تھا،شائع اشتہار کے ذریعے پنجاب حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی، چاروں اسسٹنٹ پروفیسرز ایسوسی ایٹ پروفیسر بننے کے اہل تھے، یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، استدعا ہے کہ عدالت اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کا عمل کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک بھرتی کے اشتہار پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں