”سموگ فری لاہور“ مہم :فلسطینی شہداءکے نام پر 10 ہزار پودے لگائے گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاو¿نڈیشن کی ”سموگ فری لاہور“ مہم کے تحت فلسطینی شہداءکے نام پر 10 ہزار پودے لگا دئیے گئے۔ اس سلسلے میں پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک گرینڈ پروگرام کیا گیا جس میں سینکڑوں رضا کاروں نے 10 ہزار پودے لگا ئے۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور سموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔ پروگرام میں الخدمت فاو¿نڈیشن کے نائب صدور ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، سید احسان اللہ وقاص، الخدمت والنٹیر ہیڈ صنان اکبر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، عبداللہ محسن، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن